چین پاکستان کا قریبی اور پراعتماد دوست، سی پیک سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ، سرتاج عزیز
چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے بیلٹ روڈ منصوبے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہو گی ۔مشیر خارجہ کا پاک چین سٹڈی سنٹر کی افتتا حی تقریب سے خطا ب
جمعہ 16 جون 2017 18:24
(جاری ہے)
پاکستان سٹڈی سینٹر کے قیام سے دونوں ممالککے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی جوکہ ایک مثبت پیش رفت ہے ۔
انہوں نے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اورریسرچرزکے درمیان تعلیم و تحقیق کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی آزمائی ہوئی ہے اور سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط ومستحکم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی لازوال ترقی سے خطے میں روابط کو فروغ ملا ہے ۔جبکہ عوام کو قریب لانے میں یہ سٹڈی سنٹر سنگ میل ثابت ہو گا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے بیلٹ روڈ منصوبے سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہو گی ۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سٹڈی سنٹر کا بالکل درست وقت پر افتتاح ہوا ہے اس سے دونوں ملکوں کی عوام مزید قریب آئے گی۔دونوں ملکوں کے عوام ترقی اور پالیسیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ آخر پاک چین دوستی کا مستقبل کتنا روشن ہے اور اس ضمن میں چین بھی ترقی کے مواقع کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین کی ترقی کے تین راہنما اصول ہیں جن میں مضبوط قیادت ، پرامن ترقی اور عوام کی لگن شامل ہیں ۔انہی خوبیوں کی بدولت چین میں ترقی ممکن ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ چین کے دنیا میں حاکمانہ ارادے نہیںبلکہ وہ اپنی کی گئی ترقی کے ثمرات خطے اور دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچانا چاہتا ہے اور اس ضمن میں ہی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت خطے اور بر اعظموں کو ایک دوسرے سے جوڑنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک دوستی سدا بہار ہے جو کہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔دونوں ممالک کی دوستی کا ہی مظہر ہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نواز شریف ،چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور سینئر وفاقی وزراء نے ون بیلٹ ون روڈ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقد کی گئی عالمی کانفرنس میں شرکت کی ۔انہوں نے سٹڈی سینٹر کو چین کی حکومت اور سفارتخانے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ۔( جاوید)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.