ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ مہم بھو پور طریق سے جاری رہے گی

جمعہ 16 جون 2017 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ چند برسوں میں کپیٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے کئی ایک انتظامی اور قانونی اصلاحات نافذ کئیں۔ ان اصلاحات کا مقصد ملک میں کپیٹل مارکیٹ کی ترقی، کارپوٹائزیشن کا فروغ اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ایک مضبوط اور مستحکم ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ ایس ای سی پی نے سٹاک مارکیٹ میں ہیر پھیر کرنے والے عناصر، ان سائیڈر ٹریڈرز اور ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کی۔ سپر ویژن اور نگرانی کے ایک فعال نظام کے تحت قانون توڑنے والے عناصر کے خلاف بھو پور اقدامات کئے گئے اور کئی ایک کے خلاف عدالت میں فوجداری مقدمات بھی دائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی اس بھر پور انفورسمنٹ مہم نے کئی ایسے عناصر کو ادارے کے خلاف بھڑکا دیا اور انہوں نے مایوس ہو کر ایس ای سی پی کے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے ۔ کمیشن اور اس کے افسران کے خلاف اس بے بنیاد مہم کا مقصد ایس ای سی پی کا امیج کو خراب کرنا اور ان مضموم عناصر کے خلاف اقدمات میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔ ایس ای سی پی اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایس ای سی پی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ان عناصر کے خلاف اپنی انفورسمنٹ مہم بھر پور طریقے سے جاری رکھے گا اور کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ اور شفافیت کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :