سول جج کو دھمکی آمیز خط لکھنے اور بارود بر آمدگی کیس میں ملوث مجرم کو 33برس قید و جرمانے کی سزاء

جمعہ 16 جون 2017 18:07

سول جج کو دھمکی آمیز خط لکھنے اور بارود بر آمدگی کیس میں ملوث مجرم ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سول جج کو دھمکی آمیز خط لکھنے اور بارود بر آمدگی کیس میں ملوث مجرم کو 33برس قید و جرمانے کی سزاء سنا دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی راولپنڈ ی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے جرم ثابت ہونے پر گذشتہ روز کا لعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جا نب سے سول جج اٹک سدرة النساء کو دھمکی آ میز لیٹر او ر بارودی مواد بر آ مدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جر م ثابت ہو نے پر مجرم محمد افضال کو 33سال قید اور دولا کھ روپے جر ما نہ ادا کر نے کا حکم دے دیا عد م ادائیگی جر ما نہ مجرم کو مزید چھ ما ہ قید سخت کی سزا بھی بھگتنا ہو گی ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی اٹک نے 23جون 2016کو محمد افضال کو گرفتار کر کے دوران تفتیش بارودی مواد بھی بر آ مد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :