چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے ,,ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے،پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام سے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں کو مزید فروغ ملے گا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پاک چائنا سٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 16 جون 2017 17:49

چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے ,,ہم اقتصادی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے اوریہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے،پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام سے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی) میں پاک چائنا سٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر آئی ایس ایس آئی کے فعال پلیٹ فارم میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس تحقیقی منصوبوں اور دانشوارانہ تبادلوں کے عصبی مراکز ہیں۔

سرتاج عزیز نے آئی ایس ایس آئی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے مابین رابطوں اور تعلیمی تبادلوں میں اضافے کیلئے پاکستان میں تھنک ٹینکس کو چینی ہم منصبوں کیساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر کا قیام انتہائی بروقت ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میگا پراجیکٹ سے خطے کے عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ،دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے مزید ترقی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹڈی سینٹر کے قیام سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی پالیسیوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ استقامت اور سخت محنت کے زریعے چین کا دنیا کی دوسری بڑی معیشت بننا مثالی ہے ،یہ کامیابی چینی کمیو نسٹ پارٹی کی قیادت،چینی عوام کی سخت محنت اور دیگر اقوام کی خودمختاری کے احترام کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی ہمیشہ چائنا سٹڈیز اور پاک چین تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے انہوں نے ادارے کے موجودہ اور سابقہ سربراہان کی کاوششوں کو سراہا۔انہوں نے اس سلسلے میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔قبل ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینی سفیر اور دی آئی ایس ایس آئی کے ہمراہ پاک چین سٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا۔

بعد ازاں مشیر خارجہ اور چینی سفیر سینٹر کا دورہکیا اور ڈائریکٹر اور ریسرچرز سے ملاقات کی۔قبل ازیں چیئر میں آئی ایس ایس آئی خالد محمود نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ چائنا پاکستان سٹڈی سینٹر کا قیام دونوں ملکوں کی سدا بہار دوستی کی علامت ہے۔انہوں سی پی ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد رشید ، ارکان اور ریسرچ فیلوز کا تعارف کرایا۔