سینٹرل جیل سے قیدیوں کا فرار ،حکومت نے ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی

جیل کے 12 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔واقعہ میں جیل کے اندر اور باہر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار

جمعہ 16 جون 2017 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) حکومت سندھ نے سینٹر ل جیل کراچی سے 2قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ۔یہ بات وزیر قانون و جیل خانہ جات سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جمعہ کو سندھ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ نے جیل سے فرار ہونیوالے قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لیا ہے ۔

جیل کے 12 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔واقعہ میں جیل کے اندر اور باہر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔حکومت نے تحقیقات کے لئے ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔قیدیوں کو فرار کرانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جیل محفوظ ایریا ہے،اے ٹی سی کورٹ کا بہانہ کرکے قیدی فرار ہوئے ہیں۔اے ٹی سی کورٹس پر کام چل رہا ہے وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کام نہیں کررہے ہیں ۔

حکومت مکمل انتظامات کرتی ہے لیکن خامیوں کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میں قیدیوں کے فرار کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے ۔جوڈیشنل کمپلیکس زیرتعمیر ہے قیدی وہاں سے فرار ہوئے ہیں۔قیدی فرار ہونے پر سخت سے سخت کاروائی کی ہے لیکن کسی کو پھانسی پر نہیں لٹکا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :