شہید منور سہروردی اور فوزیہ وہاب کی پارٹی کے لیے قربانیاں اور وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 16 جون 2017 17:47

شہید منور سہروردی اور فوزیہ وہاب کی پارٹی کے لیے قربانیاں اور وفاداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید منور سہروردی اور فوزیہ وہاب کی پارٹی کے لیے قربانیاں اور وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دونوں رہنماؤں کی برسی کے موقع پر جاری ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی پارٹی کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

فوزیہ وہاب اور شہید منور سہرودی مشکل سے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، دونوں رہنمائوں نے ملک میں جمہوری جدوجہد میں بڑی قربانیاں دیں۔پی پی قیادت اور جیالے اپنے ان ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ وفاق اورجمہوری جدوجہد میں فوزیہ وہاب اور شہید منور سہروردی کا راستہ اختیار کرنا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔