ہمارے معاشرے میں مسائل اور پریشانیوںکی سب سے بڑی وجہ خداخوفی اور جوابدہی کے احساس کاخاتمہ ہے‘جب خداکا خوف نہیں ہوگایہ ایمان نہیںہوگاکہ جوکچھ ہم کررہے ہیں اس کااللہ کے ہاں جواب دینا ہے ،اس وقت تک معاشرے اور بگاڑ کی طرف جائے گا،لوٹ مار رشوت کرپشن اور انصافی کاکلچر اس لیے عام ہے کہ لوگوں کے دلوں سے خدا کاخوف نکل چکاہے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی جمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 16 جون 2017 16:58

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہمارے معاشرے میں مسائل اور پریشانیوںکی سب سے بڑی وجہ خداخوفی اور جوابدہی کے احساس کاخاتمہ ہے،جب خداکا خوف نہیں ہوگایہ ایمان نہیںہوگاکہ جوکچھ ہم کررہے ہیں اس کااللہ کے ہاں جواب دینا ہے ،اس وقت تک معاشرے اور بگاڑ کی طرف جائے گا،لوٹ مار رشوت کرپشن اور انصافی کاکلچر اس لیے عام ہے کہ لوگوں کے دلوں سے خدا کاخوف نکل چکاہے،اللہ کے ہاںجوابدہی کااحساس بیدارکرنا ہے اپنے بھائی اپنے پڑوسی کے حقوق کا خیال رکھنا ہے اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ہے،یہ ماہ مقدس قرآن کا مہینہ ہے اس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں یہ آخری عشرہ جہنم سے خلاصی کا ہے معلوم نہیں دوسرا رمضان ملے گایانہیںملے گا س سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی توبہ کریںاللہ معاف کرنے والا ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے پدر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ اللہ کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی ایشامیںبھی ملاوٹ کی جارہی ہے،ناپ تول میںکمی کی جارہی ہے ناجائز منع کمانے کے لیے جھوٹ کا سہارالیاجارہاہے،اس کی وجہ سے ہرانسان کا سکون بربادہوگیاہے کمانے والے بھی پریشان اور غریب بھی پریشان ہیں،ان تمام مسائل سے نکلنے کاواحد راستہ اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنے سے ہوگا اللہ کی طرف رجوع کرنے سے ہوگا،انھوںنے کہاکہ آج پورا طاغوت مسلمانوںپرکودپڑا ہے ہر طرف مسلمانوںکا خون گرایاجارہاہے ہر طرف مسلمان گاجر مولی کی طرح کاٹے جارہے ہیں کشمیرمیںبھارت بدترین مظالم ڈھارہاہے کشمیریوںکا خون پانی کی طرح بہارہاہے ،پوری امت کو ایک ہوکر اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلے کرنے ہوںگے،یک زبان اور یک جان ہوکر چلناہوگا،انھوںنے کہاکہ برائیوں کے خلاف جہاد کا درست دیتا ہے رمضان ،اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا برائیوںکے خلاف جہاد کا آغاز اپنے نفس اپنے گھر اور اپنے سماج سے کرنا ہوگا،اللہ کے نبی ؐ سے اپنا تعلق جھوڑنا ہوگا،اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی،پھراللہ کی مدد آئے گی ہمارے مسائل حل ہوںگے۔

(جاری ہے)

بھائی چارے کی فضاقائم ہوگی،دشمن کا مقابلہ کرنا آسان ہوگا۔کشمیراور فلسطین آزاد ہوںگے۔