کوئٹہ سراج الحق 12 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

جمعہ 16 جون 2017 16:00

کوئٹہ سراج الحق 12 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 12 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد حرم پاک میں اعتکاف کریں گے ۔

(جاری ہے)

سنیٹرسراج الحق نے لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے ۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ایک سادہ تقریب میں دیگر ذمہ داران کے سامنے قائم امیر جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔