ڈاکٹر دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں ،چوہدری منیر اظہر

جمعہ 16 جون 2017 15:56

ڈاکٹر دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں ،چوہدری منیر اظہر
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا اعتراف کرنا حکومت کا طرہ امتیاز ہے -صحت جیسے اہم شعبے میں غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں اور ان کے معاونین قابل تعریف ہیں-ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری منیر اظہر نے ڈاکٹروں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا - انہو ںنے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں وہ خدمت کے ذریعے عبادت جیسا فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں -اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ میاں جمیل احمد ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سیلم ،ڈاکٹر سراج الدین سی ای او پی پی این اور متعلقہ افسران نے شرکت کی -

متعلقہ عنوان :