میرپور تارکین وطن اور متاثرین منگلاڈیم کے لوگوں کا شہر ہے‘متاثرین منگلا ڈیم کے لوگوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں‘میرپور شہر ایک بڑ ا تجارتی مرکز ہے‘ یہاں بزنس کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

جمعہ 16 جون 2017 15:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور تارکین وطن اور متاثرین منگلاڈیم کے لوگوں کا شہر ہے۔متاثرین منگلا ڈیم کے لوگوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔میرپور شہر ایک بڑ ا تجارتی مرکز ہے۔ یہاں بزنس کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

حکومت تارکین وطین سمیت دیگر تمام بزنس کے خواشمند وں کو میرپور شہر میں بزنس کرنے کا مواقع فراہم کرے اور ساتھ سہولت بھی دے تو میرپور شہر میں مزید ترقیاں ہوسکتی ہیں۔میرپور شہر کو پاکستان کے دیگر شہر وں کی طرح جدید طرز کے مطابق سہولیات دے کر اس شہر کی اہمیت بڑھانے میں حکومت توجہ دے ۔پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے میرپور واحد شہر ہے جس کے باسیوں نے پاکستان کوروشن کرنے کے لیے اپنے آبائو اجداد کی قبروں کو بھی پانی کی نظر کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان کی ترقی کے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔پاکستان کے مختلف شہروںمیں بزنس کمپنیاں کارخ میرپور کی طر ف خوش آئندہ ہے۔ ایسے بزنس شروع ہونے سے میرپور کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چوک شہیداں پاکستان کی معروف بزنس کمپنی سی کلائیو شوزکی برانچ کے افتتاح کے موقع پر تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میزبان اور کمپنی کے مالکان شیخ یاسین اور عون رضا کے علاوہ وہاں پر موجود سیکڑوں لوگوں نے چوہدری محمد نعیم کابھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ چئیرمین خالد بٹ، راجہ ار شد ، شیخ حمید الحق ، تنویر احمد غازی ، ظہیر صابر مغل ، قاضی محبوب حسین ، حسن معروف ، عامر صدیق ، آصف بٹ ، واجد رسول میر ، شاہد کٹھانہ ، گل نار رحمانی ، ضیاء رشید ، ڈاکٹر ضمیر حسین ، کاشف حسین کاشی کے علاوہ دیگر سینئر تاجر رہنماء بھی موجود تھے۔

سی کلائیو شوز کے مالک عون رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کمپنی کی برانچیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ہیں ۔میرپور شہر میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ہماری کمپنی پوری طرح تعاون جاری رکھے گی۔میرپو ر شہر ایک پُر امن اور صاف شہر ہے۔تارکین وطن کے لوگوں کو یہاں سہولیات دے کر اچھی ورائٹی فراہم کرنے کے لیے ہماری کمپنی بھرپور سروس فراہم کرے گی۔چوہدری محمد نعیم نے سی کلائیوشوز کمپنی کی برانچ کافتتاح کیا۔ اور حضوصی دعا بھی فرفائی ۔ قبل ازیں سی کلائیوشوزکمپنی کے مالک شیخ یاسین اور عون رضا نے چوہدری محمد نعیم کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر چوک شہیداں اور دیگر سیکٹروں سے آئے ہوئے تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :