کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ میں جنگ کے آثار منڈلا رہے ہیں‘

بھارت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو پورا بھارت بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے سعودی عرب میں مقیم آزادکشمیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ابوجہاد کا بیان

جمعہ 16 جون 2017 15:49

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ میں جنگ ..
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ میں جنگ کے آثار منڈلا رہے ہیں۔بھارت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو پورا بھارت بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے۔ایک کبوتر سے ڈرنے والی قوم پاک بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم ڈھا کرکشمیری قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش میں ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔عالمی برادری بھارتی ظلم و تشدد کا فوری نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں مقیم آزادکشمیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ابوجہاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہندو فوجی کشمیری مسلمان نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جو قابل برداشت نہیں ہے۔راجہ ابوجہاد نے کہاکہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت و قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بھارت جتنابھی ظلم کر لے کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔