یورپ میں جہادی سرگرمیوںکے شبے میں گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ، رپورٹ

گذشتہ برس 718 جہادی دہشت گردی میں گرفتار ہوئے

جمعہ 16 جون 2017 15:38

یورپ میں جہادی سرگرمیوںکے شبے میں گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) یوروپول نے کہا ہے کہ مسلسل تین برسوں میں گذشتہ برس کے دوران اسلامی شدت پسندی کے شبہے میں یورپ میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یورپی پولیس کے مطابق گذشتہ برس 718 جہادی دہشت گردی میں گرفتار ہوئے جبکہ سنہ 2015 تک یہ تعداد 687 اور سنہ 2014 میں یہ تعداد 395 تھی۔تاہم 2015 میں حملوں کی تعداد 17 تھی جو 2016 میں کم ہو کر 13 ہوگئی۔

ان حملوں میں سے چھ کا تعلق دولتِ اسلامیہ سے تھا۔اس رپورٹ میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے پرتشدد حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یورپی یونین میں دہشت گردی کی صورتحال کے حوالے سے بننے والی رپورٹ ای یو ٹیررازم سیچوئیشن اینڈ ٹرینڈ کے مطابق یوروپول کا کہنا ہے آٹھ ممبر ممالک نے بتایا ہے کہ جہادیوں، قوم پرستوں اور دیگر گروہوں کی جانب سے 2016 میں یورپ میں دہشت گردی کے ناکام ہونے والے، ناکام بنا دیے جانے والے یا کامیاب ہونے والے حملوں کی تعداد 142 تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 142 افراد ان حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ 379 زخمی ہوئے۔یورپی یونین کے سکیورٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ خفیہ معلومات کے لیے قریبی مشاورت کی کس قدر ضوروت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی سرحد کا احترام یا اسے تسلیم نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :