پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دید ی

کمیٹی نے سفارشات کو باضابطہ صدارتی منظوری کیلئے وزیراعظم کے توسط سے صدر مملکت کو بھیجوا دیا

جمعہ 16 جون 2017 15:37

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جسٹس رشید احمد سومرو‘ جسٹس ارشد حسین اور جسٹس محمد سلیم جسیر کو مستقل کرنے کی سفارشات کی منظوری دے دی‘ سفارشات جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ارسال کی گئی تھیں ‘ پارلیمانی کمیٹی نے سفارشات کو باضابطہ صدارتی منظوری کے لئے ان کو وزیراعظم کے توسط سے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر الیاس احمد بلور کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق ‘ سینیٹر فاروق ایچ نائیک‘ چوہدری محمود بشیر ورک‘ مخدوم شاہ محمود قریشی شریک ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں متذکرہ تینوں ججز کو مستقل کرنے کے بارے میمں جوڈیشل کمیشن ی سفارشات پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے جسٹس رشید احمد سومرو‘ جسٹس ارشد حسین‘ جسٹس محمد سلیم جسیر کو ہائی کورٹ سندھ میں مستقل ججز کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی ۔ سفارشات صدر پاکستان کو بھیج دی گئی ہیں صدارتی منظوری پر سندھ ہائی کورٹ کے تینوں ججز حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :