ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 3جاں بحق، 13شدید زخمی ،5کی حالت نازک

جمعہ 16 جون 2017 15:34

ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 3جاں بحق، 13شدید زخمی ،5کی حالت ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک کمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور13شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ساہیوال پاکپتن روڈ پر وکیل والا کے قریب موٹر سائیکل کے حادثہ میں بشیر احمد کا 3سالہ بیٹا محمد امین جاں بحق ، بشیر احمد اور اسکا بھتیجا اقبال شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس پر ایک موٹر سائیکل رکشہ ،کار اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں چک 73ڈی کے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار حاجی فیض محمد کا 30سالہ بیٹا محمد ریاض جاں بحق اور چک 96ڈی کی 45سالہ منظوراں اسکا خاوند رمضان اور بیٹا 15سالہ علی شان لاہور کے قاسم 22سالہ ، شہباز 32سالہ ، کوٹ دیوا مل کے 23سالہ رئیس ، بلال 22سالہ اور نیاز احمد 28سالہ شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں سے بعد ازاں بلال زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ اور ریلوے روڈ ساہیوال پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں احسن سلیم25سالہ ، زین نعیم 23سالہ، محمد نعیم 50سالہ اور اشرف 40سالہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :