ْچکوال،غفلت اور لاپرواہی سے منی ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے گرفتار کر لیاگیا

جمعہ 16 جون 2017 15:34

ْچکوال،غفلت اور لاپرواہی سے منی ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو ٹریفک پولیس ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) غفلت اور لاپرواہی سے منی ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر غیور عباس ٹریفک سٹاف چکوال نے استغاثہ دیا کہ مزدا نمبرRLC/2478 جس کو ڈرائیور اورنگزیب ولد تجمل ساکن کرک نہایت تیز رفتاری، غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور چکوال تلہ گنگ روڈ پر قصبہ اوڈھروال کے قریب اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرہ میں ڈالا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ضمیر حسین نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے منی ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :