ہری پور کے سینئر صحافی بخشیش الہٰی کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا عبدالواجد

جمعہ 16 جون 2017 15:23

ہری پور کے سینئر صحافی بخشیش الہٰی کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مولانا عبدالواجد نے کہا ہے کہ ہری پور کے سینئر صحافی بخشیش الہٰی کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کسی ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، بخشیش کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے علماء کرام صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پولیس قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :