سی پیک منصوبہ سے متاثرہ افراد، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے مابین کامیاب مذاکرات، سڑک کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع

جمعہ 16 جون 2017 15:23

سی پیک منصوبہ سے متاثرہ افراد، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے مابین ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پاک۔ چین اقتصادی راہداری سے متاثرہ ضلع بٹگرام کے مکینوں، ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سی پیک سے متاثرہ افراد نے مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے اپنی زمینوں کے معاوضے نہ ملنے کی وجہ سے احتجاجاً مٹہ صوفیاں سے چنجال کے علاقہ تک سڑک کا تعمیراتی کام روک دیا تھا۔

ان افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ سی پیک منصوبہ کی نذر ہو جانے والے ان کے گھروں اور زمینوں کی کمرشل قیمت ادا کی جائے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون کی سربراہی میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلعی ناظم عطاء الرحمن، سی پیک کے زمین کے معاملات کے کلیکٹر تنویر، اسسٹنٹ کمشنر میاں جاوید اقبال اور متاثرین کے نمائندگان نے شرکت کی جہاں اس معاملہ کو حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرین کے نمائندگان انور بیگ اور گل محمد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے مطالبات پورے کرے ورنہ اپنے علاقوں سے گذرنے والے سی پیک کے روڈ پر کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انور بیگ نے جرگہ کے دوران بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے متاثرین سے کہا تھا کہ ان کو ادا کی جانے والی رقم پر 15 فیصد کی کٹوتی ہو گی، یہ کٹوتی فیول نہیں کی جائے گی کیونکہ ان کی زمینیں کے کے ایچ سے متصل ہیں لہذا اس معاملہ کو کمرشل زمین کے اعتبار سے ہی حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان متاثرہ لوگوں کودوسری جگہ پر گھر فراہم کرے کیونکہ سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ان کے گھر مسمار ہونے والے ہیں۔ کاس پل سے چنجال علاقہ کے متاثرین کے نمائندے گل محمد نے بتایا کہ اس زمین کا کمرشل استعمال کیا جاتا ہے، حکومت متاثرین کو مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور کے افراد کی طرح معاوضہ ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :