پرائیویٹ ہسپتال چھاپہ کیس میں ڈی ای او بٹگرام کی عبوری ضمانت منظور

جمعہ 16 جون 2017 15:21

پرائیویٹ ہسپتال چھاپہ کیس میں ڈی ای او بٹگرام کی عبوری ضمانت منظور
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) سیشن جج بٹگرام نے پرائیویٹ ہسپتال چھاپہ کیس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خان آفریدی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال زین سرجیکل کی انتظامیہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی ایچ او نے دوران چھاپہ ان پر پستول تان لیا تھا۔ ڈی ایچ او محمد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، جیت ہمیشہ سچ اور حق کی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈی ایچ او محمد خان آفریدی نے بٹگرام میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف کریک ڈائون کیا، چھاپوں کے دوران زین ہسپتال میں ڈی ایچ کو ہسپتال کے دو ڈاکٹر او پی ڈی کے اوقات میں غیر قانونی پریکٹس کرتے ہوئے پکڑ لئے گئے تھے، اس کے ساتھ ساتھ فاہما گل نامی ایل ایچ وی زین ہسپتال میں او پی ڈی کرتی پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال پر چھاپہ کے دوران ڈی ایچ او اور مقامی ہسپتال کی انتظامیہ کے درمیاں توں تکرار ہوئی جس کے بعد ہسپتال کے ایم ڈی مولانا شریف نے تھانہ بٹگرام میں ڈی ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ دوران چھاپہ ڈی ایچ او محمد خان آفریدی نے ان پر پستول تان کر انہیں زدوکوب کیا جس کے بعد مذکورہ کیس عدالت میں چلایا گیا۔

سیشن جج بٹگرام کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے ڈی ایچ او محمد خان آفریدی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔