شنکیاری کے قریب مزدا ٹرک اور کار میں تصادم، 15 افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 16 جون 2017 15:21

شنکیاری کے قریب مزدا ٹرک اور کار میں تصادم، 15 افراد زخمی ہو گئے
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) شنکیاری کے نزدیک مزدا ٹرک اور کار میں ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو آر ایچ سی شنکیاری کے بعد مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شنکیاری کے قریب شاہراہ ریشم پر الائی سے مانسہرہ جانے والا مزدا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی ٹو ڈی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں عمران، شریف الله، اشرف، واجد طفیل، مسماة فلک زیبوں اور مزدا ڈرائیور عمر ولد ریاض سکنہ پٹن شامل ہیں۔ زخمیوں کو پولیس اور مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے آر ایچ سی شنکیاری پہنچایا جہاں سے انہیں مانسہرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے وقت شاہراہ ریشم بند ہو گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لبمی قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :