مخالفین کا ضمانت کیلئے عدالت آنے والے شخص پر بدترین تشدد، ناک کی ہڈی توڑ ڈالی

جمعہ 16 جون 2017 15:21

مخالفین کا ضمانت کیلئے عدالت آنے والے شخص پر بدترین تشدد، ناک کی ہڈی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) ضمانت کیلئے عدالت آنے والے شخص کو مخالفین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ناک کی ہڈی توڑ دی۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کینٹ پولیس کے مطابق بگنوتر کا رہائشی محمد طارق عدالت سے 107 کی ضمانت حاصل کرنے کے بعد جناح باغ کے قریب پہنچا تو تاک میں بیٹھے مخالفین نے اس پر حملہ کر دیا، اس دوران اس شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان کی طرف سے مکوں اور گھونسوں سے محمد طارق کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پولیس نے اشفاق، راشد، علی اصغر سمیت دیگر چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔