منشیات فروش عابد شاہ کی بیوی اور والدہ کو دو کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 16 جون 2017 15:21

منشیات فروش عابد شاہ کی بیوی اور والدہ کو دو کلو چرس برآمد ہونے پر ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) منشیات فروش عابد شاہ کی بیوی اور والدہ کو دو کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، عابد شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ حفیظ کی نگرانی میں کینٹ پولیس نے یونین کونل سلہڈ کے موضع درہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش عابد شاہ کے گھر پر چھاپہ کے دوران دو کلو گرام چرس برآمد کر کے موقع پر موجود اس کی بیوی عشرت بی بی اور والدہ صغریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا تاہم عابد شاہ پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا۔

تھانہ کینٹ نے نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے دونوں خواتین کو مانسہرہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عابد کا دو سالہ بچہ بھی والدہ کے ہمراہ جیل بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :