ذڈونگا گلی میں خاوند کے ساتھ جھگڑے ٍکے بعد بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی

جمعہ 16 جون 2017 15:21

ذڈونگا گلی میں خاوند کے ساتھ جھگڑے ٍکے بعد بیوی نے زہر کھا کر خودکشی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) خاوند کے ساتھ توں تکرار پر مشتعل بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شمیم دختر نذر محمد موضع دکھن تھانہ ڈونگا گلی کی رہائشی تھی جس نے اپنے خاوند لیاقت کے ساتھ گذشتہ رات کسی بات پر توں تکرار کے بعد زہر یلی گولیاں کھا لیں۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ دم توڑ گئی۔ تھانہ ڈونگا گلی نے نذر محمد کی مدعیت میں خاوند لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم نے روپوشی اختیار کر رکھی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :