توانائی بحران چھوٹے ڈیموں سے نہیں کالا باغ ڈیم سے ختم ہوگا،میاں کامران سیف

پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کے ساتھ ساتھ بڑی آبی ذخائر کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں

جمعہ 16 جون 2017 15:21

توانائی بحران چھوٹے ڈیموں سے نہیں کالا باغ ڈیم سے ختم ہوگا،میاں کامران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران چھوٹے ڈیموں سے نہیں بلکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ختم ہوگا اس لیے پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کے ساتھ ساتھ بڑے آبی ذخائر کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں جن میںواپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والا کالا باغ ڈیم منصوبہ بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ تھرمل بجلی مہنگی جبکہ پن بجلی سستی اور عامی مفاد میں ہے اس لیے کالا باغ ڈیم منصوبہ جلد از جلد شروع کیا جائے اگر کسی کو کالا باغ ڈیم کے نام پر اعتراض ہے تو مسلم لیگی قائد چوہدری پرویز الہٰی کی تجویز پر کالا باغ ڈیم کا نام پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوگی اور واپڈا کا شارٹ فال بھی اتنا ہی ہے اس کی تعمیر سے اڑھائی روپے یونٹ والی وافر بجلی سسٹم میں داخل ہوگی جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائے سستی بجلی عوام اور صنعت دونوں کیلئے از حد ضروری ہے

متعلقہ عنوان :