پینٹا گون کا افغانستان میں مزید4000 امریکی فوجی تعینات کر نے کا منصوبہ

تعنیاتی کا اعلان آئند ہ ہفتے ہو گا، مقصد داعش ،القاعدہ سمیت دوسرے دہشت گرد گروہوں کے خلاف افغان فورسز کو تربیت دینا ہے،رپورٹ

جمعہ 16 جون 2017 15:18

پینٹا گون کا افغانستان میں مزید4000 امریکی فوجی تعینات کر نے کا منصوبہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) امریکہ افغانستان میں افغان فورسز کو تربیت دینے اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کیلئے مز ید 4000 امریکی فوجی افغانستان میں تعنیات کرے گا امریکی فوجیوں کی تعنیاتی کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی اضافی نفری کی تعنیاتی کا مقصد افغان فورسز اور دیگر انسداد دہشت گردی کے اداروں کو تربیت دینا ہے ان اضافی فوجیوں کی تعنیاتی کا اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا اس سے پہلے 8400 امریکی فوجی افغانستان میں داعش، طالبان القاعدہ اور دیگر جنگجو و ئوں کے خلاف افغان فورسز کے ساتھ ملکر لڑ رہے ہیں دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں فورسز کی تعنیاتی کے تما م اختیارات سیکرٹری دفاع جیمز میٹس کو سونپ دیئے ہیں واضح رہے کہ ان مزید امریکی فوجیوں کی تعنیاتی رواں سال مئی میں کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کی گئی ہے اس حملے میں 100افراد ہلاک ہو گئے تھی