چین ‘ پہاڑی علاقے میں آتشزدگی ‘ 5 افراد جھلس کر ہلاک ‘ ایک زخمی

جمعہ 16 جون 2017 15:18

چین ‘ پہاڑی علاقے میں آتشزدگی ‘ 5 افراد جھلس کر ہلاک ‘ ایک زخمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) چین کے پہاڑی علاقے میں آتشزدگی کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ جیسی کے ضلع ہائیگیانگ میں ایک گائوں میں اچانک آگ بھڑ اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کر دیا گیا آگ گلنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :