جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا،رحمان ملک

جمعہ 16 جون 2017 15:15

جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا،رحمان ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سینٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ 23جون کو پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا لہذا میرے بارے میں بے جا شکوک و شبہات پھیلا نے سے گریز کیا جائے رحمان ملک نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ تسلیم کرکے جے آئی ٹی کو آگاہ کرچکا ہوںاور میرٹ پر یہ رپورٹ جے آئی ٹی کے سامنے رکھوں گا انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی سے حکمران جماعت کو ٹف ٹائم ملے لہذا میرے خلاف اس ضمن میں بے جاشکوک و شبہات کو جنم دینے اور پھیلا نے سے گریز کیا جائے

متعلقہ عنوان :