قطربحران پر واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی تجویز زیرغور نہیں‘امریکا

خلیجی بحران کا پرامن حل چاہتے ہیں:امریکی وزارت خارجہ

جمعہ 16 جون 2017 15:08

قطربحران پر واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی تجویز زیرغور نہیں‘امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی بحران کے پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم قطری بحران پر واشنگٹن کی میزبانی میں سربراہ کانفرنس کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر کو سزا دینے کا فیصلہ 'مثبت اقدام' ہے۔ ان کا اشارہ خلیجی ملکوں اور مصر کی طرف سے دہشت گردی کی معاونت پر دوحہ کے سفارتی بائیکاٹ کی جانب تھا۔دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا انجام قطر کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں انہوں نے خلیجی ملکوں کی طرف سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کی تائید کی اور کہا کہ قطر کو یہ سزا دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی مدد کی بنائ پر دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :