وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ شیڈول کی تیاری کاآغاز کردیا ہے

جمعہ 16 جون 2017 12:54

وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ شیڈول کی تیاری کاآغاز کردیا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ شیڈول کی تیاری کاآغاز کردیا ہے ۔ حج پروازیں 27جولائی سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے درمیان کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ویٹنگ لسٹ میں موجودسرکاری سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کو مبارک باد کے خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حج فلائٹ شیڈول کی تیاری کے مرحلے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ آئندہ ہفتے میں حج فلائٹ شیڈول تیارکرلیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت حج پروازو ں کاآغاز آئندہ ماہ 27جولائی سے ہو گا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :