چین پاکستان کا قریبی اور آ ہنی دوست ہے،سی پیک سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ، سرتاج عزیز

جمعہ 16 جون 2017 12:52

چین پاکستان کا قریبی اور آ  ہنی دوست ہے،سی پیک سے یہ تعلق مزید مضبوط ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قریبی اور آ ہنی دوست ہے،سی پیک کے باعث گزشتہ 4برسوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا،ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک چین سٹڈی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہسنٹر سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی۔

چین پاکستان کا قریب اور آ ہنی دوست ہے۔ سی پیک کے باعث گزشتہ 4برسوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔انھوںنے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے۔بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں سٹڈی سنٹر سنگ میل ثابت ہوگا۔ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھا کر ہم اگے بڑھ سکتے ہیں۔