بیجنگ ، سرمایہ کار کمپنی کے تین ملازمین کو فراڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملازمین نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قرضہ اور زرمبادلہ حاصل کیا تھا

جمعہ 16 جون 2017 12:45

بیجنگ ، سرمایہ کار کمپنی کے تین ملازمین کو فراڈ پر جیل بھیج دیا گیا
دالیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بیجنگ پانگو انویسٹمنٹ کمپنی کے تین کارکنوں کو فراڈ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ، ان ملازمین پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی ذرائع سے قرضہ اور زرمبادلہ حاصل کیا ، اس بات کا اعلان چین کے شمال مشرقی شہر دالیان کی ڈسٹرکٹ پیپلز کورٹ آف زی گینگ نے کیا ہے ، کمپنی پر 245ملین یوآن کا قرضہ فراڈ کے ذریعے حاصل کرنے کا الزام تھا ، کمپنی کے تین ملازمین اور نمائندوں نے کمپنی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کے کنٹرولر گائو وین گوئی نے تین ملازمین کو جعلی معاہدوں سٹیمپس مالیاتی رپورٹوں کے ذریعے قرضہ حاصل کرنے کیلئے کہا جس سے مالی نقصان ہوا اور مالیاتی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے ،کمپنی کے ملازمین لیو تائو اور زی ہانگ لن نے فراڈ کے ذریعے جعلی دستاویزات پیش کر کے بڑی مقدار میں قرضہ اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کر لیا ، بعد ازاں گائو وین گوئی بیرون ملک فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کئے اور گائو کو پکڑ کر وطن واپس لایاگیا چنانچہ 9جون کو ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی ، گذشتہ روز انہیں سز ا سنا کر جیل بھیج دیا ۔یہ بات خاص طورپر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے عدالت میں کسی بھی الزام کی تردید نہیں بلکہ اعتراف جرم کرلیا ،ملزمان کو دو سے تین سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔