فیصل آباد میں غیرت کے نام پر بھائی دو بہنوں کو قتل کر دیا‘ ملزم فرار

ملزم اللہ دتہ نے اپنی 18 سالہ بہن سدرہ اور 14 سالہ علیزا کو گلا دبا کر قتل کیا ‘ مقدمہ درج

جمعہ 16 جون 2017 12:32

فیصل آباد میں غیرت کے نام پر بھائی دو بہنوں کو قتل کر دیا‘ ملزم فرار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) فیصل آباد میں بھائی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 2بہنوں کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل اباد کے علاقے نشاط آباد میں پیش آیا، جہاں اللہ دتہ نے مبینہ طور پر اپنی دو بہنوں 18سالہ سدرہ اور 14سالہ علیز ا کو والد کے گھر سے اپنے گھر لے جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور راستے میں دونوں کو گلا دبا کر ہلاک کردیا اور فرارہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے دونوں بہنوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں پولیس کو دونوں بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا شبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :