مستونگ ‘کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن میں سندھ کے تاجر کا مغوی بیٹا بھی مارا گیا

جمعہ 16 جون 2017 12:32

مستونگ ‘کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن میں سندھ کے تاجر کا مغوی بیٹا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) مستونگ آپریشن میں سندھ کے تاجر کا مغوی بیٹا بھی مارا گیا۔جمعہ کو پولیس حکام نے بتایاہے کہ 18سالہ سیف اللہ کوکالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے اغواء کیا تھا۔دہشت گردوں نے مغوی کی رہائی کے لیے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگاتھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے نزدیک مستونگ میں یکم جون کو آپریشن ہوا تھا۔اس سے قبل تاوان نہ دینے پر مغوی کی ایک انگلی بھی کاٹ دی تھی اوروالدکے پٹرول پمپ پر بم بھی پھینکا گیاتھا۔سیف اللہ کو اغوا کاروں نے مستونگ میں اپنے کیمپ میں قید کر رکھا تھا۔ فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں مغوی کو گولیاں لگیں جس سے وہ ماراگیا۔

متعلقہ عنوان :