ایف آئی اے کی کارروائی‘ متعدد مقدمات میں مطلوب 6انسانی سمگلر گرفتار

جمعہ 16 جون 2017 12:32

ایف آئی اے کی کارروائی‘ متعدد مقدمات میں مطلوب 6انسانی سمگلر گرفتار
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء)ایف آئی اے نے کاروائی کرکے 6انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ،گرفتار ملزمان مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے 6انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھے۔ملزمان کا تعلق گجرات ،کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ملزمان سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔