کابل کی شیعہ مسجد میں خودکش دھماکا، چھ افراد ہلاک،12زخمی

حملہ مغربی کابل میں الزہرا مسجد میں ہوا،حملے میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے،طالبان کا واقعے سے اظہارلاتعلقی

جمعہ 16 جون 2017 12:17

کابل کی شیعہ مسجد میں خودکش دھماکا، چھ افراد ہلاک،12زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد خودکش بمباروں نے پولیس کی جانب سے نماز کی جگہ کی طرف جانے سے روکے جانے پر خود کو الزہرا مسجد کے کچن میں دھماکوں سے اڑایا۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کی ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد حملہ مغربی کابل میں الزہرا مسجد میں ہوا جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اورآٹھ زخمی ہوئے۔

‘ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔تاہم طالبان ترجمان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عبادت گاہوں کو نشانہ نہیں بناتے۔کابل میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گردی کے کئی حملے ہوچکے ہیں جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے استعفے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔واضح رہے کہ 31 مئی کو بھی کابل میں ٹرک بم دھماکے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :