یورو زون نے یونان کے لئے 8.5 بلین ڈالر کے بیل آوٹ کی منظوری دیدی

جمعہ 16 جون 2017 12:16

یورو زون نے یونان کے لئے 8.5 بلین ڈالر کے بیل آوٹ کی منظوری دیدی
لکسمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) یورو زون نے یونان کے لئے 8.5 بلین ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دیدی۔یورپی یونین کے مطابق یورو زون کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں رواں موسم گرما میں یونان کو قرضوں کی ادائیگی کے تازہ بحران سے بچانے اور اس کی معشیت کو سہارا دینے کے لئے بیل آوٹ کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے کہا ہے کہ بیل آوت پیکج کے لئے یونان کے ساتھ باضابطہ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یونان کو 8.5 بلین ڈالر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :