صومالیہ میں خودکش حملے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد31گئی

جمعہ 16 جون 2017 11:41

صومالیہ میں خودکش حملے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد31گئی
موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) صومالیہ میں ہوٹل اور پیزا ریسٹورینٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد31گئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق موغادیشو کے ڈپٹی پولیس چیف نے واقعے میں ایک شامی شہری سمیت 31 افراد کے ہلاک جب کہ 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کار بم حملے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے مشہور ہوٹل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس پانچ حملہ آوروں نے اسی علاقے میں پیزا ریسٹورینٹ میں گھس کر 20 افراد کو یرغمال بنالیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں پانچوں حملہ آور مارے گئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :