ایف بی آر کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سجاد تسلیم اعظم

جمعہ 16 جون 2017 11:02

ایف بی آر کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سجاد تسلیم ..
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) انکم ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس دینے والے تاجران اور کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ایف بی آر کے افسران کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ ایف بی آر کو عوام دوست بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارکمشنران لینڈ ریونیولاہور ڈویژن سجاد تسلیم اعظم نے ایف بی آر قصورکے ضلعی آفس میں نیشنل ٹیکس نمبر اور جی ایس ٹی رجسٹرڈٹیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قصورکے کاروباری طبقہ کو پہلے جی ایس ٹی رجسٹریشن اور این ٹی این نمبرکے حصول کیلئے میلوں کا سفرطے کرکے لاہورجاناپڑتاتھا مگر اب قصور دفترمیں اس کاافتتاح کردیاگیاہے تاکہ کاروباری طبقہ آسانی سے اپنے کاروباری مراکز کے قریب اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورڈویژن میں ٹیکس ریکوری کرنے پرضلع قصور پہلے نمبرپرہے اور گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد زائد ریکوری ہوئی ہے جس پر ڈی ان لینڈ ریونیوآفیسررائوشہزاداختر کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :