پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں اور پرانے جیالوں کو منانے کیلئے شیری رحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر سینئر رہنمائوں کے اعتراضات

جمعہ 16 جون 2017 00:00

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں اور پرانے جیالوں کو منانے کیلئے شیری رحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر سینئر رہنمائوں نے اعتراضات کر دیئے۔

(جاری ہے)

پیپلز پلارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پرانے جیالوں اور کارکنوں کو منانے کیلئے اپنی خدمات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو پیش کیں، جس پر پنجاب کی قیادت اور ناراض کارکنوں کو منانے والی ٹیم کے متعدد ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراضات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا، اعتراضات کرنے والے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ شیری رحمان بہت جلد غصہ میں آ جاتی ہیں اور دوسرا پنجاب کے مزاج کو وہ نہیں سمجھتی جبکہ ناراض کارکنوں کو ذاتی طور پر ان سے بھی شکایات ہیں کہ جب وہ وزیر اطلاعات تھیں تو وہ پنجاب کے کارکنوں کو ملنے سے گریز کرتی رہی ہیں اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور جیالوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے بھی متعصبانہ رویہ روا رکھتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :