زیراعظم کے پاس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا،قمر زمان کائرہ

جمعرات 15 جون 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔ اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ پہلے پیش ہو جاتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونااداروں کی پیش رفت کا عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان کا پاس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ پہلے پیش ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں کسی بھی وزیراعظم کا نام بتائیں جسے سپریم کورٹ نے طلب کیا ہو اور وہ پیش نہ ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا ہ جے آئی ٹی عدالت کے حکم پر اپنا کام کر رہی ہے وزیراعظم نے خودکہا کہ استثنیٰ نہیں مانگوں گا۔ وزیراعظم نے عوام کے ذریعے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔(علی )

متعلقہ عنوان :