حکمرانوں نے پنجاب پر قبضہ کرکے ملک کے نظام کو یرغمال بنالیا‘ نظام عدم توازن کا شکار ہے‘ڈاکٹر طاہرالقادری

جے آئی ٹی کے بارے میں رائے پر قائم ہوں ،اللہ کرے میری رائے درست ثابت نہ ہومگر مجھے میر ی دعا قبول ہوتی نظر نہیں آرہی‘سربراہ عوامی تحر یک اب میں تاریخیں نہیں دوں گا کیونکہ ہم جیسے تاریخیں دے کر پھنس جائیں گے ‘موجودہ جے آئی ٹی میں سیاسی فیصلے ہونگے ‘شیخ رشید احمد اپوزیشن متحد ہوکر آگے بڑھے‘لیاقت بلوچ ‘ ہم سب کو کرپشن کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے‘چوہدری محمدسرور جب اوپر سے احتساب شروع ہوتو نیچے خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے ‘طاقتور فیملی کے خلاف انکوائری کے بعد سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے‘منظور وٹو بجلی کی لوڈشیڈنگ ،صحت اور تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے ہمارے شہر میں تو اور برا حال ہے ‘رضا ہارون کا افطار پارٹی سے خطاب

جمعرات 15 جون 2017 23:31

حکمرانوں نے پنجاب پر قبضہ کرکے ملک کے نظام کو یرغمال بنالیا‘ نظام عدم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پنجاب پر قبضہ کرکے ملک کے نظام کو یرغمال بنالیا ہے اس سے نظام عدم توازن کا شکار ہے‘ ملک میں دولت اور طاقت کا الائنس ہوچکا ہے ‘ہر چیز پر یہ لوگ قابض ہوگئے ہیں۔طاقتور لوگ اقتدار میں بیٹھ کرہرچیز خرید رہے ہیں ملک کو ان سے نجات دلانے کے لئے اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ‘کوئی ایک شخص یا جماعت ان سے مقابلہ نہیں کرسکتی‘اوپر سے لیکر نیچے تک سب ان کی لونڈی ہے ‘جے آئی ٹی کے بارے میں رائے پر قائم ہوں ،اللہ کرے میری رائے درست ثابت نہ ہومگر مجھے میر ی دعا قبول ہوتی نظر نہیں آرہی۔

وہ جمعرات کو گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ، تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور،پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو ،پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون اورخالدسندھو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سارے اکٹھے نہ ہوئے تو برائی کا خاتمہ ہونا ممکن نہیں،یہ فطری عمل ہے۔

ریاست آئین کے تابع ہے ،آرٹیکل چوتھے پانچویں سے لیکر چالیس تک ریاست نے کچھ ذمہ داری اپنے ذمہ لی ہے ۔ریاست نے حلفاکہا کہ وہ شہریوں کے حقوق کے جان و مال کا تحفظ کرے گی۔عدل و انصاف پر معاشرہ قائم رکھنا اپنے ذمہ لیا ہے ۔آئین نے یہ عہد 20کروڑ عوام سے کیا ہے۔طاقتور حکمرانوں نے آئین پائوںکی ٹھوکر پر رکھ دیا ہے ۔انہیں کسی کی پرواہ نہیں۔

جب یہ چاہتے ہیں لوگوں کی جان لے لیتے ہیں ،خون بہا دیتے ہیں ۔ملک میں کرپشن کرتے اور کمیشن کھاتے ہیں ۔عوام کو ہرجگہ دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔آئین کو پھا ڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے ۔انصاف کا قتل عام ہورہا ہے ۔آخر کار ریاست اور ادارے غیر فعال ہوگئے ہیں ۔دولت اور طاقتور کا الائنس ہوگیا ہے عوام کے لئے کچھ نہیں بچا۔ فرعون اور قارون نے ملکر نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے ان کے مقابلے کے لئے جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ۔

پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ جب کوئی ڈرامہ بناتا ہے اس کا ہدایت کار،پروڈیوسر اور لکھا ری کا کمال ہوتا ہے جو اسے دیکھنے کے اس قابل بناتا ہیں اور ڈرامہ اصل لگتا ہے ۔قوم کو بڑی مہارت کے ساتھ ڈرامہ دکھانے والے شاباش کے مستحق ہیں ۔حقیقت پر مبنی سٹوری کرکے دکھا رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب میں تاریخیں نہیں دوں گا کیونکہ ہم جیسے تاریخیں دے کر پھنس جائیں گے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی بصیرت اور سوچ بہت آگے ہیں ۔میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ اب ماڈل ٹائون پر ایک او ر جے آئی ٹی بنے گی موجودہ جے آئی ٹی میں سیاسی فیصلے ہونگے ۔ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی میں پھانسی ہوگی۔ن لیگ کا جنازہ کفن کے ساتھ نوے دنوں میں نکلے گا۔عید کے بعد گرینڈ الائنس بننا چاہیے۔جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوکر آگے بڑھے۔

تحریک انصاف کے رہنماچودھری سرورنے کہا کہ ہم سب کو کرپشن کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو نے کہا کہ جب اوپر سے احتساب شروع ہوتو نیچے خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔طاقتور فیملی کے خلاف انکوائری کے بعد سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔رضاہارون نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ،صحت اور تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے ہمارے شہر میں تو اور برا حال ہے ۔عوامی مسائل کے حل کے لئے مخلص افراد کی ضرورت ہے۔