حیدر آباد فنڈ مقدمے میں پاکستان کے مطالبے پر برطانوی جج کا فیصلہ آچکا ہے ،پاکستانی مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کا معاملہ مقدمے کے اختتام تک محفوظ کر لیا گیا ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

جمعرات 15 جون 2017 23:31

حیدر آباد فنڈ مقدمے میں پاکستان کے مطالبے پر برطانوی جج کا فیصلہ آچکا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ حیدر آباد فنڈ مقدمے میں پاکستان کے مطالبے پر برطانوی جج کا فیصلہ آچکا ہے ،پاکستانی مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کا معاملہ مقدمے کے اختتام تک محفوظ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے حیدر فنڈ کیس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس مقدمے میں بھارت کی درخواست گزشتہ سال مسترد ہوچکی تھی جبکہ بھارت نے 1948میںپاکستان کے مطالبے کو رد کردیا تھا ،پاکستان کے مطالبے پر برطانوی جج کا فیصلہ آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کا معاملہ مقدمے کے اختتام تک محفوظ کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :