موجودہ احتسابی ڈرامے کے سکرپٹ رائٹر مبارکباد کے مستحق ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری

جمعرات 15 جون 2017 23:31

موجودہ احتسابی ڈرامے کے سکرپٹ رائٹر مبارکباد کے مستحق ہیں ، ڈاکٹر طاہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جماعت یا شخص بدی کی قوتوں کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا اس کیلئے تمام جماعتوں اور عوام کو اکٹھا ہونا ہو گا ۔ہر ڈرامے کا ایک سکرپٹ ،رائٹر،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہوتا ہے جو اس بات پر کام کرتے ہیں کہ ڈرامہ حقیقی لگے عوام احتساب کے نام پر جاری ڈرامے کو اصل سمجھ رہے ہیں موجودہ ڈرامے کے سکرپٹ رائٹر اور ہدایتکارمبارکباد کے مستحق ہیں جے آئی ٹی کہہ رہی ہے کہ ریکارڈ بدلا جا رہا ہے انصاف کی توقع کس سی ۔

موجودہ احتسابی ڈرامے کے حوالے سے میری رائے مختلف ہے ،میں چاہتا ہوںنتیجہ میری رائے کے بر عکس آئے مگر مجھے میری دعا قبول ہوتی نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں شیخ رشید،لیاقت بلوچ،میاں منظور وٹو ، رضا ہارون ،چوہدری سرور،میاں عمران مسعود،ڈاکٹر امجد،ریاض فتیانہ،نوید چودھری،سردار آصف احمد علی ،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال شریک تھے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے انجام دئیے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جے آئی ٹی کہہ رہی ہے کہ ریکارڈ بدلا جا رہا ہے تو پھر انصاف کی توقع کس سے سانحہ ماڈل ٹائون میں 124 ملزمان ڈکلیئر ہوئے ہم تاریخیں بھگت رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔سیاسی جماعتوں اور عوام کے اتحادسے ظلم کا خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آئین اور ریاست عوام کے مفاد کے تحفظ کیلئے بنتے ہیں۔شیخ رشید نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہایک جے آئی ٹی سیاسی ہے اور جے آئی ٹی اور بھی بنے گی جس میں پھانسی کے فیصلے ہونگے۔

20کروڑ عوام کی جے آئی ٹی کی دھمکی دینے والے سن لیں ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی ہوئی تھی تو چڑیا نے بھی پر نہیں مارا تھا ۔قانون کو عزت ملے گی اور ن کا کفن سمیت سپریم کورٹ سے جنازہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ اب سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ انہوں نے ظالموں کا ساتھ دینا ہے یا 21 کروڑ عوام کا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن کے انتشار کی وجہ سے حکمران من مانی کرتے ہیں ،اپوزیشن ایک پیج پر آئے ۔

چوہدری سرور نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد میں ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ۔میاں منظور وٹو نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں ظلم کرنیوالوں کا انجام قریب ہے ۔فتح حق اور قانون کی ہو گی ،شریف برادران کو جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔رضا ہارون نے ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افطار ڈنر پر شرکت کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ عوام صاف پانی،تعلیم کو ترس رہے ہیں ،کراچی کے حالات لاہور سے زیادہ بد تر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :