بھارت ریاست حیدر آباد کے پاکستان کو منتقل کئے گئے فنڈز کا دعویٰ ہار گیا ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 15 جون 2017 23:13

بھارت ریاست حیدر آباد کے پاکستان کو منتقل کئے گئے فنڈز کا دعویٰ ہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ریاست حیدر آباد کے پاکستان کو منتقل کیئے گئے فنڈز کا دعویٰ ہار گیا ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست حیدر آباد کی جانب سے ستمبر 1948ء میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے پاکستان کے دعویٰ کے خلاف بھارتی موقف کو گزشتہ سال خارج کر دیا تھا اور برطانوی جج نے اب لاگت کے معاملے پر الگ طریقہ کار کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی عدالت میں حیدر آباد فنڈز کیس کے مقدمے سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جج نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو تمام مرکزی دلائل میں فتح ہوئی ہے اور سماعت کے آخر تک لاگت کے معاملے کو محفوظ رکھا گیا جو کہ معیاری حکم نامہ ہے لاگت کے معاملے پر الگ دلائل دیئے گئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت اور دیگر فریقوں کے مالیاتی دعویٰ کے لئے مدت سماعت مقرر نہیں یہ لاگت مجموعی لاگت کا چھوٹا سا حصہ ہے جو کہ پاکستان کامیابی کی صورت میں ضروری قوائد و ضوابط مکمل ہونے کے آخر پر وصول کر سکتا ہے ۔