ہوسکتا ہے آئندہ سال اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کر پائے ، تحلیل ہوجائے ، وزیراعلیٰ سندھ

بجٹ پر بات کرنے پر میں 100 واں اسپیکر ہوں ،بجٹ پر 24 ایم کیو ایم کے ممبر بولے اور 60 پیپلزپارٹی کے ممبرزنے تقاریر کیں سندھ کے لوگ پہلے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے ،لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،جن لوگوں کو کچھ دن کیلئے بے وقوف بنایا گیا تھا اب وہ سمجھ گئے ہیں میں ان کو لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب سندھ کے لوگ بے وقوف بننے والے نہیں ہیں، سید مراد علی شاہ کی گفتگو

جمعرات 15 جون 2017 23:09

ہوسکتا ہے آئندہ سال  اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کر پائے ، تحلیل ہوجائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ پر بات کرنے پر میں 100 واں اسپیکر ہوں ،بجٹ پر 24 ایم کیو ایم کے ممبرز بولے اور 60 پیپلزپارٹی کے ممبر نے تقاریر کیں،، آئندہ سال ہوسکتا ہے اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کر پائے اور تحلیل ہوجائے ،سندھ کے لوگ پہلے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے ،سندھ کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،جن لوگوں کو کچھ دن کے لئے بے وقوف بنایا گیا تاھ وہ اب سمجھ گئے ہیں میں ان کو لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب سندھ کے لوگ بے وقوف بننے والے نہیں ہیں،انہوں نے گفتگو کر کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اچھی بات نہیں ہے میں تنقید سنے کے لئے بیٹھا ہوں ،لیکن اپوزیشن نے بیجا تنقید کی ،یہ بات غلب ہے کہ ٹیکس کراچی سے لیتے ہیں اور یہاں خرچ نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ آپ تنقید کریں،لیکن اچھی باتوں کو سراہا یا بھی کریں،آپ نے جس کو لیڈر بنایا اس نے ملک کیا دیا ہمارے لیڈر نے دکھ کی گھڑی میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،انہوں نے خواجہ اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھیوں کی پاکستان کے لئے قربانیاں بھول کر زیادتیاں کی ،آپ جب یہاں آئے توسندھیوں نے آپ کو سینے سے لگایا ،سندھ پاکستان بننے سے پہلے صدیوں سے موجود تھا ،آپ قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی بھول گئے ہیں،انہوں نے مزید آگہا کیا کہ پیپلز پارٹی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ہر شہر میں احتجاج کیا تھا ،انہوں نے مزید کہا کہ مئیر کراچی وسیم اختر میرے پاس آتے رہے ہیں میں نے ان سے کہا جاری اسکیموں پر توجہ دیں ،تاکہ ان کو مکمل کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ صوبے کے مقابلے میں بہتر ہے۔