پنجگور، پی پی نے جس انداز سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومیوں کو دور کیا تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی ، خدارحم محمد حسنی

جمعرات 15 جون 2017 22:28

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجگور کے سینر رہنما خدارحم محمد حسنی نے کہا ہے پی پی نے گزشتہ دور میں جس انداز سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومیوں کو دور کیا تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتے ہیں ،پی پی ایک سیاسی قومی جماعت کے ہونے کے ناطے مظلوم عوام کی آواز ہے جنہوںنے اپنے دوران اقتدار میں اقتدار سے زیادہ ب لوچستان کے ساٹھ سالہ اقدار اپنایا جو تاریخ کے سنہرے اوراق میں آج بھی نوشتہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہا ہے ہم نے پی پی کی بنیاد پنجگور میں ڈالی اس وقت پنجگور میں پی پی کا نام و نشان تک نہیں تھا پنجگور کے عوام کی مخلصی اور ایمانداری نے پارٹی کو فعال بنایا اور لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیئے جو گزشتہ دور حکومت میں کسی حد تک حل ہوئے اور آنے والے الیکشن میں صوبے میں پی پی ایک بہترین انداز میں جیت کر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :