ا وتھل ،نجی ٹی وی کے رپورٹر کو پولیس چوکی انچارج کی جانب سے دھمکیاں ملنا کیمراچھینے کی کوشش کوریج سے روکنا قابل مذمت ہے

جمعرات 15 جون 2017 22:28

وتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری کو پولیس چوکی انچارج کی جانب سے دھمکیاں ملنا اور کیمراچھینے کی کوشش کوریج سے روکنا قابل مذمت ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوتھل کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے ایس ایس پی لسبیلہ ضیاء مندو خیل سے پولیس چوکی انچارج کی فوری معطلی کا مطالبہ اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے آزادی صحافت پر کسی کو بھی غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ایسے چوکی انچارج کو فوری طور معطل کیا جائے نہیں تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائیگا اوتھل کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس احتجاجی مظاہرہ صحافیوں کا مظاہرین سے خطاب تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز حب میں باب بلوچستان قریب دو روز قبل بنائی گئی نئی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری کو کوریج کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اور کیمرا چھینے کی کوشش کی گئی یہ حملہ صرف شاہد زہری پر نہیں بلکہ یہ حملہ آزاد صحافت پر حملہ ہے ایسے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوتھل کے صحافیوں اور ارمابیل پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے ارمابیل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں ارمابیل پریس کلب کے صدر فضل لاسی ،نائب صدر رفیق تبسم ،نائب صدر دوئم پیر بخش کلمتی ،جنرل سیکریٹری ارشاد احمد پریمی ،پریس سیکریٹری احمد علی جاموٹ ،سراج علی شیخ ،نصیر احمد لنگاہ ،قاضی یاسر ، طاہر جان ،جہازیب عطاری ،عابد علی لاسی ،عبدالغفار لاسی ،محسن سومرو ودیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور کیمرا چھینے والے چوکی انچارج اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ شاہد زہری کو کوریج سے روکنا اور پھر اس کا کیمرہ چھیننا قابل مذمت ہے ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آزادی صحافت پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا ہے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے حق اور سچ کو سامنے لانے کیلئے صحافیوں کی اولین ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے ہٹانے کی ہر ایک سازش کو ناکام بنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :