کوئٹہ، اٹھارویں ترمیم ، کالا باغ ڈیم کا خاتمہ ووٹ کا حق ہر شہری کیلئے جیسے انقلابی اقدامات ہمارے بزرگوں اور اکابرین کے مرہون منت ہے،عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 15 جون 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیانمیں کہا گیا ہے کہ پشتون غیور ملت،جمہوریت، قومی نا برابری کا خاتمہ، سماجی انصاف، امن وترقی کیلئے ہماری نہ تھکنے والی پر افتخار سر بلند جدوجہد تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے یاد کیا جائیگا ملک میں آئین کی اٹھارویں ترمیم ، کالا باغ ڈیم کا خاتمہ ووٹ کا حق ہر شہری کیلئے جیسے انقلابی اقدامات ہمارے بزرگوں اور اکابرین کے مرہون منت ہے جمہوریت اور ترقی پسند ی کے دعویدار مشکل حالات میں دور بین اور خوردوبین میں بھی نظر نہیں آرہے تھے صعوبتیں زندانوں کی سلاخوں کے پیچھے زندگی بسر کر رہے تھے ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک نعیم بازئی حلقہ این ای260 کا امیدوار ضلعی صدر ملک ابراہم کاسی نے شمولیتی ، انتخابی تقریب سے نواں کلی ترین شہر میں کیا تقریب میں محمد جان تارر، شمس ناصر ، بہادر خان تارڑ، فتح محمد تارڑ، لالا امیر جان کی قیادت میں50 افراد نے مذہبی قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر نیشنلزم کی رہبر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے عصمت اللہ بازئی، انجینئر باز محمد خلجی، ماسٹر عبدالعزیز کاکڑ، یونٹ صدر عبدالجلیل کاکڑ، حبیب الرحمان یوسفزئی، محمد جان تارڑ، انجینئر محمد آصف، ایمل خان تارڑ نے بھی خطاب کیا اور حلقہ کوئٹہ چاغی این ای260 کیلئے پارٹی امیدوار ملک ابراہم کاسی کو کامیاب بنا نے کے لئے تجدید عہد کا عزم کر تے ہوئے کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے تاکہ پشتون عوام ایک باکردار سیاسی کارکن کو منتخب کر سکے۔