کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنرنے مانگی ڈیم کی سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں مانگی ڈیم کا دورہ

جمعرات 15 جون 2017 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل نے مانگی ڈیم کی سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں مانگی ڈیم کا دورہ کیا،ڈی پی اوزیارت محمد حنیف بلوچ ،میجر رسالدار ،ڈی ایس پی محمد ارشاد،ایکسین پی ایچ ای محمد آصف جاوید اور عمر حیات بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت کو مانگی ڈیم کی سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا کہ لیویز ،ایف سی اور پرائیوٹ گارڈز کا مشترکہ میکینزم تیار کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جاسکے ۔انہوں نے ڈیم کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کسی بھی نقل وحرکت کی صورت میں انتظامیہ اور ایف سی کو آگاہ کریں ،انہوںنے کہا کہ پرائیوٹ گارڈز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹریننگ دی جائے گی اور پرائیوٹ گارڈز کی ویریفکیشن کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم کے ساتھ لیویز کی چوکی قائم کی گئی ہے ،لیویز انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گشت میں اضافہ کریں اور ضلع زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں ،اس سلسلے میں غفلت کوہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :