پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا،

جمعرات 15 جون 2017 22:18

سیالکوٹ/گوجرانولا/گجرات/حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا، جمعرات کے روز گوجرانوالا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش نے گرمی کی شدت کم ہو گی،حافظ آباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک سے بارش ہوئی، گجرات شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ (وقار)

متعلقہ عنوان :