روہڑی :سید ناصر حسین شاہ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈائمنڈ فٹبال کلب روہڑی نے جیت لیا

جمعرات 15 جون 2017 22:15

روہڑی :سید ناصر حسین شاہ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈائمنڈ ..
سکھر/روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) روہڑی کے کانگوٹی گرائونڈ میں جاری سید ناصر حسین شاہ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ڈائمنڈ فٹبال کلب روہڑی اور یونین فٹبال کلب روہڑ ی کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ ڈائمنڈ فٹبال کلب روہڑی نے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی میونسپل کمیٹی روہڑی کے چیئرمین شکیل احمد میمن تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں دونوں ٹیموں کی کھیل کی تعریف کی اور یونین کلب روہڑی کے صدر اسفند یار منگی اور کمبائنڈ فٹبال کلب سکھر کے صدر ذوالفقار حسین کی ٹورنامنٹ بہترین انداز میں اختتام پذیر کرانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر فٹبال آفیشلز زاہد سعید ، سید اظہر حسین شاہ ، رضا محمد بلوچ ، سید اشفاق حسین شاہ اور نور نبی میمن بھی موجود تھے بعد ازیں اختتام میچ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

#

متعلقہ عنوان :